30. حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پھلوں کا ذکر
حضورِ اقدس ﷺ کے پھلوں کا ذکر
عبداللہ بن جعفر (رض) کہتے ہیں حضور اقدس ﷺ ککڑی کو تازہ کھجور کے ساتھ نوش فرماتے تھے۔
حضورِ اقدس ﷺ کے پھلوں کا ذکر
حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضور اقدس ﷺ تربوز کو تازہ کھجوروں کے ساتھ نوش فرماتے تھے۔
حضورِ اقدس ﷺ کے پھلوں کا ذکر
حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کو خربوزہ اور کھجور اکٹھے کھاتے دیکھا۔
حضورِ اقدس ﷺ کے پھلوں کا ذکر
حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضور اقدس ﷺ تربوز کو تر کھجوروں کے ساتھ تناول فرماتے تھے۔
حضورِ اقدس ﷺ کے پھلوں کا ذکر
حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ لوگ جب کسی نئے پھل کو دیکھتے تو اس کو حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں لا کر پیش کردیتے تو حضور اقدس ﷺ یہ دعا پڑھتے۔ اللَّهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِي ثِمَارِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا وَبَارِکْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَفِي مُدِّنَا اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدُکَ وَخَلِيلُکَ وَنَبِيُّکَ وَإِنِّي عَبْدُکَ وَنَبِيُّکَ وَإِنَّهُ دَعَاکَ لِمَکَّةَ وَإِنِّي أَدْعُوکَ لِلْمَدِينَةِ بِمِثْلِ مَا دَعَاکَ بِهِ لِمَکَّةَ وَمِثْلِهِ مَعَهُ قَالَ ثُمَّ يَدْعُو أَصْغَرَ وَلِيدٍ يَرَاهُ فَيُعْطِيهِ ذَلِکَ الثَّمَرَ ۔ ترجمہ۔ اے اللہ تعالیٰ ہمارے پھلوں میں برکت عطا فرما اور ہمارے شہر میں برکت فرما اور ہماری اس چیز سے جو صاع اور مد سے ناپی جاتی ہے اس میں برکت عطا فرما اے اللہ تعالیٰ واقعی حضرت ابراہیم تیرے بندے اور تیرے دوست اور تیرے نبی تھے اور بیشک میں بھی تیرا بندہ اور تیرا نبی ہوں انہوں نے (جن چیزوں کی) دعا (اپنے آباد کردہ) شہر مکہ مکرمہ کے لئے کی ہے۔ (جس کا بیان آیت فاجعل افئدۃ الی من الثمرات) میں ہے کہ لوگوں کے قلوب مکہ کی طرف مائل فرمادئیے اور پھلوں کی روزی ان لوگوں کو میسر فرما وہی دعا اس سے دوچند مقدار میں مدینہ منورہ کے لئے کرتا ہوں۔
حضورِ اقدس ﷺ کے پھلوں کا ذکر
ربیع (رض) فرماتی ہیں کہ مجھے میرے چچا معاذ بن عفراء نے تازہ کھجوروں کا ایک طبق جن پر چھوٹی چھوٹی روئیں دار لکڑیاں بھی تھیں دے کر حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں بھیجا۔ حضور اقدس ﷺ کو ککڑی مرغوب تھی، میں جس وقت ککڑیاں لے کر حاضر خدمت ہوئی حضور اقدس ﷺ کے پاس بحرین کے کچھ زیورات آئے ہوئے رکھے تھے حضور اقدس ﷺ نے ان میں ایک ہاتھ بھر کر مجھے مرحمت فرمایا۔