48. حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حیاء کا ذکر
【1】
حضور اقدس ﷺ کی حیاء کا ذکر
ابوسعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ شرم وحیاء میں کنواری لڑکی جو اپنے پردہ میں ہو سے کہیں زیادہ بڑھے ہوئے تھے جب حضور ﷺ کو کوئی بات ناگوار ہوتی تو ہم آپ ﷺ کے چہرہ سے پہچان لیتے۔ (حضور ﷺ غایت شرم کی وجہ سے اظہار ناپسندیدگی بھی نہ فرماتے تھے) ۔
【2】
حضور اقدس ﷺ کی حیاء کا ذکر
حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ (حضور اکرم ﷺ کی حیاء اور شرم کی وجہ سے) مجھے کبھی آپ ﷺ کے محل شرم دیکھنے کی ہمت نہیں پڑی اور کبھی نہیں دیکھا۔