5. حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سفید بال جانے کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے سفید بال جانے کا ذکر
قتادہ کہتے ہیں، کہ میں نے حضرت انس (رض) سے پوچھا، کہ حضور اقدس ﷺ خضاب کیا کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ حضور ﷺ کے بالوں کی سفیدی اس مقدار ہی کو نہ پہنچی تھی کہ خضاب کی نوبت آتی۔ سفیدی حضور اقدس ﷺ کے صرف دونوں کنپٹیوں میں تھوڑی سی تھی، البتہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) حنا اور کتم سے خضاب فرمایا کرتے تھے۔
حضور اقدس ﷺ کے سفید بال جانے کا ذکر
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں، میں نے حضور اقدس ﷺ کے سر مبارک اور داڑھی شریف میں چودہ سے زائد سفید بال نہیں گنے۔
حضور اقدس ﷺ کے سفید بال جانے کا ذکر
حضرت جابر سے کسی نے حضور اقدس ﷺ کے سفید بالوں کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب حضور اقدس ﷺ تیل کا استعمال فرماتے تھے تو وہ محسوس نہیں ہوتے تھے۔ ورنہ کچھ سفیدی کہیں کہیں محسوس ہوتی تھی۔
حضور اقدس ﷺ کے سفید بال جانے کا ذکر
ابن عمر (رض) فرماتے ہیں، کہ حضور اقدس ﷺ کے سفید بال تقریبا بیس تھے
حضور اقدس ﷺ کے سفید بال جانے کا ذکر
ابن عباس (رض) فرماتے ہیں، کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ آپ ﷺ بوڑھے ہوگئے (اس کی کیا وجہ ؟ حالانکہ آپ ﷺ کا اعتدال اس کا مقتضی تھا کہ آپ ﷺ جوان ہی رہتے یا آپ ﷺ کی عمر شریف کا مقتضی یہ تھا کہ آپ اس وقت تک جوان رہتے) ۔ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے سورت ہود، سورت واقعہ، سورت مرسلات، سورت عم یتسائلون، سورت اذا الشمس کورت، ان سورتوں نے بوڑھا بنادیا۔
حضور اقدس ﷺ کے سفید بال جانے کا ذکر
ابو حجیفہ (رض) فرماتے ہیں۔ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ ﷺ پر کچھ ضعف وغیرہ اثر، بڑھاپے کا محسوس ہونے لگا۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ مجھے سورت ہود جیسی سورتوں نے ضعیف کردیا۔
حضور اقدس ﷺ کے سفید بال جانے کا ذکر
ابو رمثہ تیمی (رض) فرماتے ہیں، کہ اپنے بیٹے کو ساتھ لئے ہوئے حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ لوگوں نے مجھے حضور ﷺ کے بارے میں بتلایا (کہ یہ تشریف فرما ہیں غالباً یہ پہلے سے پہچانتے نہ ہوں گے) ۔ میں نے حضور ﷺ کو دیکھا تو مجھے یہ کہنا پڑا کہ واقعی آپ ﷺ اللہ کے سچے نبی ہیں۔ اس وقت حضور ﷺ دو سبز کپڑے پہنے ہوئے تھے (یعنی حضور ﷺ کی لنگی بھی سبز تھی اور چادر بھی سبز تھی) اور آپ ﷺ کے چند بالوں پر بڑھاپے کے آثار غالب ہوگئے تھے لیکن وہ بال سرخ تھے
حضور اقدس ﷺ کے سفید بال جانے کا ذکر
حضرت جابر (رض) سے کسی نے پوچھا کہ حضور ﷺ کے سر مبارک میں سفید بال تھے ؟ انہوں نے کہا کہ صرف چند بال مانگ پر تھے جو تیل لگانے کی حالت میں ظاہر نہیں ہوتے تھے۔